بنگلہ دیش کے روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کوشاں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 31-01-2021
بنگلہ دیش کے روہنگیا پناہ گزیں
بنگلہ دیش کے روہنگیا پناہ گزیں

 

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں پناہ گزیں روہنگیاوون کے معاملے کے حل کے لئے اقوام متحدہ نے ایک بار پھر عندیہ ظاہر کیا ہے.اسی کے ساتھ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے میانمار میں مظالم کے شکار روہنگیا برادری کے لوگوں کو پناہ دینے پر بنگلہ دیش کی توصیف و ستائش کی ہے۔
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر اے کے عبد المومن کے نئے سال کے پیغام کے جواب میں مسٹر گوٹریس کے لکھے گئے مکتوب میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ بنگلہ دیش کے ساتھ ہے اور وہ روہنگیا بحران کے اجتماعی حل کے لئے بین الاقوامی حمایت کو متحرک کرے گا۔
خیال رہے ڈاکٹر عبدالمومن نے اپنے خط میں روہنگیا بحران کے مستقل حل اور حوالگی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے زیادہ فعال کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔
مسٹر گوٹریس نے اقوام متحدہ کی توقعات کی حمایت کرنے پر بنگلہ دیش کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور میانمار میں اپنے خصوصی ایلچی کے ساتھ بنگلہ دیش سے روہنگیا بحران کے حل کے لئے بین الاقوامی امداد بڑھانے کے لئے جاری تعاون پر زور دیا۔
(ایجنسی ان پٹ کے ساتھ)