افغانستان کے حالات پراقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
سلامتی کونسل میں آج ہوگا تبادلہ خیال
سلامتی کونسل میں آج ہوگا تبادلہ خیال

 

 

واشنگٹن: افغانستان میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کا ہنگامی اجلاس جمعہ (6 اگست) کو طلب کر لیا گیا۔

 یہ اجلاس بڑے شہروں میں طالبان کے حملوں اور وزیر دفاع بسمہ اللہ محمدی کی رہائش گاہ پر حملے کے حوالے سے افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر کی بھارتی ہم منصف ایس جے شنکر سے گفتگو کے بعد بلایا گیا ہے۔

 افغان وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب سے گفتگو کے دوران مبینہ طور پر سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

ہندوستان، جو فی الحال اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ہے، اگست کے لیے طاقتور ادارے کی صدارت کر رہا ہے۔ اجلاس کے دوران افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر اور افغانستان میں اقوام متحدہ کے معاون مشن کی سربراہ ڈیبرہ لیونس سلامتی کونسل کے اراکین کو صورتحال سے آگاہ کریں گے۔