افغانستان کے معاملے پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس آج

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-08-2021
آج ہوگا اجلاس
آج ہوگا اجلاس

 

 

نیویارک :افغانستان کے معاملے پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا۔

اس سے قبل سلامتی کونسل کا اجلاس افغانستان پر طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے ایک دن بعد 16 اگست کو ہوا تھا۔ فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ فرانس اور برطانیہ کی جانب سے کابل میں اقوام متحدہ کے تحت سیف زون بنانے کی قرارداد پیش کی جائے گی تا کہ وہ افراد جو افغانستان سے نکلنا چاہیں باآسانی باہر جاسکیں۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ کابل سے انخلاء کے لیے طالبان سے بات چیت کا مطلب انہیں تسلیم کرنا نہیں۔