یوکرین: نوبیاہتا جوڑا دفاع وطن کے لیے محاذ جنگ پر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-02-2022
یوکرین: نوبیاہتا جوڑا دفاع وطن کے لیے محاذ جنگ پر
یوکرین: نوبیاہتا جوڑا دفاع وطن کے لیے محاذ جنگ پر

 


کیف :جنگ زدہ علاقوں میں بسنے والے لوگ بالعموم اپنی تمام تر مصروفیات ترک کر کے زندگی کی بقا پر توجہ دیتے ہیں لیکن یوکرین کے ایک جوڑے نے نہ صرف دوران جنگ شادی کر لی بلکہ دفاع وطن کی خاطر ہتھیار اٹھا کر لڑنے جا پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق 21 سالہ یارینا اریوا اور اس کے 24 سالہ شوہر سوویا توسلاو کی شادی رواں برس مئی میں ہونا تھی لیکن روسی حملے کے بعد صورتحال تبدیل ہو گئی اور دونوں نے فیصلہ کیا کہ انھیں اسی وقت شادی کر لینی چاہیے تاکہ وہ مل کر اس مشکل وقت کا سامنا کر سکیں۔

گزشتہ روز دھماکوں کی گھن گرج میں شادی کرنے کے بعد یہ نوبیاہتا جوڑا ملک کے دفاع میں شامل ہونے کے لیے مقامی دفاعی مرکز پہنچا۔

  نوبیاہتا جوڑے کا کہنا تھا کہ انھیں جو بھی حکم دیا جائے گا وہ اسے پورا کریں گے، پھر چاہے انھیں لڑنے ہی کیوں نہ بھیج دیا جائے۔

واضح رہے کہ روس کے حملے کے بعد یوکرین میں تیسرے روز بھی جنگ جاری ہے اور اب لڑائی دارالحکومت کیف کی گلیوں تک پہنچ گئی ہے۔