روسی حملہ وروں نے ماریوپول میں مسجد پرکی گولہ باری:یوکرین

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-03-2022
   روسی حملہ وروں نے ماریوپول میں مسجد پرکی گولہ باری:یوکرین
روسی حملہ وروں نے ماریوپول میں مسجد پرکی گولہ باری:یوکرین

 

 

کیف: یوکرین کے شہر ماریوپول میں ایک مسجد کو روسی فوج نے نشانہ بنایا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فوجیوں نے اس مسجد میں بم پھینکے ہیں۔

یوکرین کی وزارت خارجہ کے مطابق اس مسجد میں 86 شہریوں نے پناہ لے رکھی ہے جن میں 34 بچے بھی شامل ہیں۔

 یوکرین کی وزارت خارجہ نے ٹویٹ کیا کہ روسی حملہ آوروں نے ماریوپول میں سلطان سلیمان دی میگنیفیشنٹ اور ان کی اہلیہ روکسولانہ (حرم سلطان) کی مسجد پر گولہ باری کی ہے۔ جس میں ترک شہریوں سمیت 80 سے زائد افراد نے پناہ لی ہوئی ہے۔ جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

 

اس سے قبل ہفتے کے روز ترکی میں یوکرینی سفارت خانے کے ترجمان نے ماریوپول کے میئر سے موصول ہونے والی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ 34 بچوں سمیت 86 ترک شہری بھی شامل ہیں، جنہوں نے روسی حملوں سے بچنے کے لیے ایک مسجد میں پناہ لی ہوئی ہے۔

یوکرین کے دعوے کے مطابق ابھی تک کوئی تصویر نہیں آئی ہے۔