یوکرین کو ملا بٹ کوئن کی صورت میں 22 ملین ڈالرکا عطیہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
 
 
 یوکرین کو ملا بٹ کوئن کی صورت میں 22 ملین ڈالرکا عطیہ
یوکرین کو ملا بٹ کوئن کی صورت میں 22 ملین ڈالرکا عطیہ

 

 

کیف:یوکرینی حکومت، فوج اور تنظیموں کو اب تک بٹ کوائن کی صورت میں ایک کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم عطیہ کی جاچکی ہے ۔

 یوکرین پر روسی جارحیت کے بعد اب تک اس کی حکومت، افواج اور غیرسرکاری امدادی اداروں کو کرپٹوکرنسی کی صورت میں خطیر رقم عطیہ کی جاچکی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رقم دینے والے اکثر افراد اب تک نامعلوم اور گمنام ہیں۔

بلاک چین اور کرپٹو کرنسی کی تجزیہ کار کمپنی ایلپٹک کے مطابق یوکرینی افراد کی مدد کے لیے ایک کروڑ 37 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم دی گئی ہے جس میں سب سےزیادہ بٹ کوائن شامل ہیں۔ اب تک ان کرنسیوں کے چار ہزار عطیات دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب ایک نامعلوم شخص یا ادارے نے ایک این جی او کو یکمشت 30 لاکھ ڈالر کی بٹ کوائن عطیہ کئے ہیں۔

اس سے قبل ہفتے کی دوپہر کی یوکرینی حکومت نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر عطیات کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’بٹ کوئن، ایتھریئم اور یو ایس ٹی ڈی کی صورت میں کرپٹوکرنسی قبول کی جاسکتی ہے۔‘ اس کے بعد اگلے 8 گھنٹے میں 54 لاکھ ڈالر کرپٹوکرنسی جمع ہوگئی جو دو والٹ میں ڈالی گئی تھی۔

ادھر یوکرینی فوج نے بھی عطیات کا اعلان کیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ یہ رقم کس طرح استعمال کی جائے گی۔

تاہم پیٹریون نے یوکرینی افواج کی مدد کرنے والی ایک نجی تنظیم کی رقم جمع کرنے کی اپیل مسترد کرکے ان کا اکاؤنٹ بلاک کردیا ہے۔

وہیں بعض حلقوں کا خیال ہے کہ یوکرینی ہمدردی کی آڑ میں بہت سے لوگ فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔