یوکرین : سات دنوں میں دس لاکھ افراد بے وطن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-03-2022
یوکرین : سات دنوں میں دس لاکھ افراد بے وطن
یوکرین : سات دنوں میں دس لاکھ افراد بے وطن

 

 

کیف : یوکرین کے روس پر حملے کے بعد ایک بڑا انسانی بحران شروع ہوچکا ہے۔ یوکرین سے لوگوں نے پڑوسی ممالک کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔

سات دن میں 10 لاکھ شہریوں کی نقل مکانی‘ دوسری جانب اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ روس کے حملے کے بعد سے ایک ہفتے میں 10 لاکھ شہری یوکرین سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’صرف سات دنوں میں ہم نے یوکرین سے 10 لاکھ شہریوں کی ہمسایہ ممالک میں نقل مکانی دیکھی ہے۔۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بدھ کو بھاری اکثریت سے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں یوکرین سے روس کے ’فوری طور پر انخلا‘ کا مطالبہ کیا گیا۔ 

بدھ کو دو روز سے زیادہ کی غیر معمولی بحث کے بعد جہاں یوکرینی سفیر نے روس پر نسل کشی کا الزام عائد کیا، وہیں 193 میں سے 141 رکن ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ چین سمیت 35 ممالک غیر جانبدار رہے اور انہوں نے قرارداد کے حق یا مخالفت میں ووٹ نہیں دیا، جبکہ روس سمیت اریٹیریا، شام، شمالی کوریا اور بیلا روس نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔ قرارداد میں یوکرین پر روسی حملے کی ’سخت ترین الفاظ‘ میں مذمت کے ساتھ ساتھ روسی صدر ولایمیر پوتن کی جانب سے اپنی جوہری افواج کو الرٹ رکھنے کے فیصلے کی بھی مذمت کی گئی۔