برطانیہ:یومیہ کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 23-12-2021
برطانیہ:یومیہ کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز
برطانیہ:یومیہ کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز

 

 

لندن: برطانیہ میں پہلی مرتبہ یومیہ کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ان میں بڑی تعداد اومی کرون مریضوں کی ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے1 لاکھ 6 ہزار 122 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ ملک میں پہلی مرتبہ یومیہ کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سےزائد ریکارڈ کی گئی ہے۔

حکومتی ایڈوائزر کا کہنا ہے کہ 5 سے 11 سال کے بچوں کو ابھی ویکسین لگانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم ترجیح اب بھی بالغ افراد کو جلد ازجلد بوسٹر خوراک لگانا ہے ۔

اس کے علاوہ فرانس نے کرسمس پر نئی پابندیاں نہ لگانے کا اعلان کیا ہے جبکہ کویت میں اومی کرون ویرینٹ کے 12 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے۔