برطانیہ: کیمبرج شائر کی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 9 کی حالت نازک، 2 گرفتار

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 02-11-2025
برطانیہ: کیمبرج شائر کی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 9 کی حالت نازک، 2 گرفتار
برطانیہ: کیمبرج شائر کی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 9 کی حالت نازک، 2 گرفتار

 کیمرج شائر: برطانیہ کے کیمرج شائر علاقے میں ایک ٹرین میں پیش آنے والے خونی واقعے نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس حملے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 9 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ سنیچر کی صبح ایک مسافر ٹرین میں پیش آیا، جب دو افراد نے اچانک چاقو سے حملہ کر دیا۔ موقع پر بھگدڑ مچ گئی اور کئی مسافروں کو شدید چوٹیں آئیں۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان میں سے بعض کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے، تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حملہ کسی ذاتی جھگڑے کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے۔ فی الحال علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔