یو اے ای۔ اسرائیل: اب تک سب سے بڑا تجارتی معاہدہ متوقع

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-04-2021
نئی دوستی۔نئے معاہدے
نئی دوستی۔نئے معاہدے

 

 متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی قدرتی گیس کے شعبے میں 1.1 بلین ڈالر تک کا حصص خریدنے پر غور کررہا ہے۔اگر یو اے ای اسرائیل سے یہ معاہدہ کرلیتا ہے تو دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر آجانے کے بعد یہ پہلا اہم کاروباری معاہدہ ہوگا۔اسرائیلی کمپنی نے بتایا کہ ابوظہبی کے مبدال انویسٹمنٹ کمپنی جس میں 232 بلین ڈالر کے اثاثے ہیں ، نے تمر سمندر میں ڈیلک ڈرلنگ ایل پی کے 22 فیصد حصص خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ڈیلک نے کہا ، “اگر اس کو حتمی شکل دے دی گئی تو لین دین کے حساب سے یہ دونوں ممالک کا سب سے بڑا تجارتی معاہدہ ہو گا۔واضح رہے کہ تل ابیب میں قائم ڈیلیک کمپنی کے حصص گزشتہ رات 12 بجکر 10 منٹ پر منافع تقسیم کرنے سے پہلے ہی 9.1 فیصد تک بڑھ گئے تھے۔