دو سال بعد مکہ مکرمہ میں زندگی لوٹ آئی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 29-06-2022
دو سال بعد مکہ مکرمہ میں حجاج کی رہائش گاہوں میں زندگی لوٹ آئی
دو سال بعد مکہ مکرمہ میں حجاج کی رہائش گاہوں میں زندگی لوٹ آئی

 

 

مکہ : مکہ مکرمہ میں کرونا وائرس کی وبا کے باعث دو سال کی غیر حاضری کے بعد بیرون ملک مقیم عازمین کی رہائش گاہوں میں زندگی بحال ہو گئی ہے۔ حجاج کرام کے یہ مسکن دو سال تک خالی رہنے کے بعد سعودی عرب کے باہر سے عازمین حج کی آمد کے بعد پھر سے آباد ہوگئے ہیں۔ دو سال کی ویرانی کے حجاج کے مسکنوں کے گلے کوچوں میں ہرطرف حرکت، گہما گہمی اور رونق دکھائی دیتی ہے

العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کی ٹیم نے ان رہائش گاہوں کا دورہ کیا تاکہ حجاج کرام کی دوبارہ بیت اللہ کی طرف واپسی کی نگرانی کی جا سکے۔ حج کے مناسک ادا کرنے کے لیے آنے پر خوشی ہوئی کیونکہ عازمین کے گھروں کو ملکوں کے جھنڈوں اور حج مشنوں سے سجایا گیا تھا۔ مکہ مکرمہ میں ہوٹلوں میں دلچسپی رکھنے والے رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ فواز بدری نے ’العربیہ‘ کو بتایا کہ مکہ مکرمہ میں عازمین کی رہائش کے لیے مختص کردہ ہاؤسنگ یونٹس نےعازمین کی آمد شروع ہوگئی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ہوٹلوں اور رہائش گاہوں کےمرکزی علاقے کے ارد گرد زبردست گہما گہمی ہے۔ العزيزيہ،مسفلہ ،بنك پروجیکٹ، الششہ، والعتيبيہ ،الجميزة والمعابدہ اور دوسرے مقامات پر حجاج کرام کی تلبیہ اور تکبیرو تحلیل کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ بیرون ملک سے عازمین کی واپسی کے ساتھ ہی سڑکوں، ہوٹلوں، عمارتوں کے بیرونی حصے، عازمین کی رہائش گاہوں اور فٹ پاتھوں کو اسلامی ممالک اور حج مشنز اور مہمات کے جھنڈوں سے سجایا گیا ہے