ماں کو قتل کرکے سر تن سے جدا کردیا۔ دو بہنیں گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-03-2022
ماں کو قتل کرکے سر تن سے جدا کردیا۔ دو بہنیں گرفتار
ماں کو قتل کرکے سر تن سے جدا کردیا۔ دو بہنیں گرفتار

 

 

کویت: کویت کے دارالحکومت کے علاقے الدوحہ میں اپنی ماں کو قتل کرکے اس کا سر تن سے جدا کرنے والی دو بہنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے دونوں خواتین کو اسی گھر سے گرفتار کیا ہے جہاں انہوں نے مبینہ طور پر اپنی ماں کو قتل کیا۔

پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتاری کے بعد دونوں خواتین پر جنونی کیفیت طاری ہوگئی جس کے باعث ان سے تفتیش موخر کردی گئی ہے۔‘ پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ ’ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ قتل کے اسباب کیا تھے۔‘ ’مقتولہ کی عمر 67 سال ہے جبکہ قاتل بہنوں میں سے ایک کی عمر 40 سال جبکہ دوسری کی عمر 33 سال ہے۔‘ پولیس کو مقتولہ کا سر ایک تھیلی میں بند ملا جسے کچن میں چھپایا گیا تھا۔