ٹوئٹر : اکاؤنٹ کی بحال لیکن ٹرمپ کا واپسی سے انکار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-11-2022
ٹوئٹر : اکاؤنٹ کی  بحال لیکن ٹرمپ کا واپسی سے انکار
ٹوئٹر : اکاؤنٹ کی بحال لیکن ٹرمپ کا واپسی سے انکار

 

 

نیویارک : ڈرامہ ابھی باقی ہے، نوٹنکی جاری ہے -ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کر دیا لیکن سابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ ٹوئٹر پر واپس جانے کی کوئی وجہ نہیں دیکھتے۔

اکاؤنٹ کی بحالی کے معاملے پر ایلون مسک نے صارفین کی رائے معلوم کرنے کے لیے ایک سروے کروایا جس میں انتہائی کم فرق سے اکثریت نے اکاؤنٹ کی بحالی کے حق میں ووٹ دیا۔

گذشتہ شب امریکی شہر لاس ویگاس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’میں سن رہا ہوں میری ٹوئٹر پر واپسی کے لیے بھی بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے گئے ہیں لیکن میں وہاں جانے کی کوئی وجہ نہیں دیکھتا۔

 ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ان کی جانب سے ایک بار پھر وائٹ ہاؤس کی دوڑ میں حصہ لینے کے اعلان کے چند روز بعد بحال کیا گیا۔ چھ جنوری 2021 کو ٹرمپ کے حامیوں کے ہجوم کے امریکی کیپیٹل ہل پر دھاوے میں ٹرمپ کے کردار کی وجہ سے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

ٹرمپ کے حامی 2020 کے صدارتی الیکشن کے نتائج کو مکمل طور پر تبدیل کروانا چاہتے تھے۔ ٹرمپ کی اکاؤنٹ کی بحالی کے لیے رائے معلوم کرنے کے لیے ٹوئٹر پر 24 گھنٹے جاری رہنے والا سروے ختم ہونے کے تھوڑی دیر بعد مسک نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’لوگوں نے اپنی رائے ظاہر کر دی ہے۔ ٹرمپ کو بحال کر دیا جائے گا۔‘ انہوں نے لاطینی زبان کی کہاوت دہرائی کہ ’زبان خلق، نقارہ خدا۔‘

روزانہ ٹوئٹر استعمال کرنے والے 23 کروڑ 70 لاکھ صارفین میں سے ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ لوگوں نے اس حوالے سے ووٹ دیا کہ ٹرمپ کا متنازع پروفائل کر دیا جائے یا نہیں۔ 51.8 فیصد صارفین نے اکاؤنٹ کی بحالی کے حق میں 48.2 نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔