نایاب فن پاروں کے لیےگھر کو عجائب گھربنا دیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-06-2021
نادر فن پارے
نادر فن پارے

 

 

جدہ:سعودی شہری ناصر الفیان نے گزشتہ ربع صدی کے دوران نایاب فن پاروں کی کثیر تعداد جمع کرتے ہوئے اپنے گھر کو عجائب گھرمیں تبدیل کریا ہے۔

العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے مغرب میں الاطاولہ گورنری میں ناصر الفیان نے پتھروں اور عرعر کے درخت سے اپنے گھر سے متصل ایک مکان تعمیر کیا جسے اس نے عجائب گھر میں بدل دیا۔

 الفیان نے کہا ہے کہ اس نے 1414ھ سے فن پارے جمع کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ سنہ 1438ھ میں اس نے الگ سے عجائب گھرتعمیر کیا۔ایک سوال کے جواب میں الفیان نے کہا ہے کہ عجائب گھر کا ایک بیرونی منظر ہے جس میں ماحول کی مجسم نمائندگی کرنے والا ایک کنواں اور دیگر اشیا کے مجسمے بنائے گئے ہیں۔  انہوں نے کہا ہے کہ ’عجائب گھر کے بیرونی حصے میں ایک جھونپڑی ہے جسے پرانے دور کے طرز تعمیر پر بنایا گیا ہے۔ یہ ایک ثقافتی علامت ہے‘۔

یہاں پر سیاح آتے اور مہمان قیام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں ادبی محفلیں بھی منعقد ہوتی ہیں۔

awazurdu

عجائب گھر دو منزلہ عمارت پر مشتمل ہے جسے پتھروں سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کی چھت عرعر، عتم اور الغرب جیسے درختوں سے تیار کی گئی ہے اور دروازے پرانے طرز پر بنائے گئے ہیں۔

 عجائب گھر کے تین مرکزی سیکشن ہیں۔ پہلا سیکشن ’المعزب‘ کہلاتا ہے جس میں قدیم دور کے باورچی خانے میں استعمال ہونے والی اشیا رکھی گئی ہیں۔ یہاں پر کثیر تعداد میں پرانے دور کے برتن محفوظ ہیں۔

 دوسرے حصے کو ’المجھا‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ مہمانوں کی میزبانی کا سیکشن ہے اور اس میں لالٹین، لکڑی سے بنی اشیا اور دستاویزات محفوظ ہیں۔

 ناصر الفیان کے تیار کردہ عجائب گھر کےتیسرے حصے کو ’الشقیق‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں پرانے مخطوطے، کرنسی کے سکے، زرعی آلات، تلواریں، اسلحہ، زیورات، خواتین کے ملبوسات اور گھر میں استعمال ہونے والی دیگر پرانی اشیا رکھی گئی ہیں۔