ترکی: زلزلہ میں عمارتوں کاانہدام،171 گرفتاری وارنٹ جاری

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 24-02-2023
ترکی: زلزلہ میں عمارتوں کاانہدام،171 گرفتاری وارنٹ جاری
ترکی: زلزلہ میں عمارتوں کاانہدام،171 گرفتاری وارنٹ جاری

 

 

انقرہ: ترکی کی وزارت انصاف نے ملک کے جنوب مشرق میں آنے والے زلزلے میں ہزاروں عمارتوں کے منہدم ہونے کے معاملے تعمیرات کے دوران مشتبہ بدعنوانی کی تحقیقات کے ضمن میں 171 افراد کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔"۔

ترک میڈیا نے پہلے بھی تعیراتی بدعنوانی کے کیس میں ملوث ہونے کے شبہ میں اسی طرح کی گرفتاریوں کی اطلاع دی تھی۔ 6 فروری کو شام اور ترکی کے کچھ حصوں میں آنے والے طاقتور زلزلے میں ہزاروں مکانات منہدم ہوگئے تھے۔

اس کے بعد آنے والےجھٹکے ترکی کے 10 صوبوں اور پڑوسی ممالک میں لوگوں نے محسوس کیا تھا۔ ترکی میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں بھی اس علاقے میں کئی نئے زلزلے آئے، جس سے تباہی میں اضافہ ہوا۔