تیونس: تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے سے 23 افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-06-2021
تیونس: 23 افراد ہلاک
تیونس: 23 افراد ہلاک

 

 

تیونس

تیونس کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے سے 23 افراد ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق کشتیوں پر افریقی ممالک کے 112 سے زائد افراد سوار تھے۔

ہلال احمر کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی سے کشتیاں تیونس کے ساحل کے قریب الٹ گئیں۔

ہلال احمر کے مطابق تیونس کی نیوی کی امدادی ٹیموں نے 109 مہاجرین کو ڈوبنے سے بچالیا۔ ہلال احمر کے مطابق مزید کی تلاش جاری ہے۔

چند ہفتوں میں بحیرہ روم میں کشتیاں ڈوبنے سے 120 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ )