ٹرمپ: ایران سے معاہدے تک آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار رہے گی

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 09-06-2026
ٹرمپ: ایران سے معاہدے تک آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار رہے گی
ٹرمپ: ایران سے معاہدے تک آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار رہے گی

 



نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حتمی معاہدہ طے پانے تک آبنائے ہرمز کی بحری ناکہ بندی سختی سے برقرار رکھی جائے گی۔ ٹرمپ نے یہ بیان نیویارک نکس اور سان انتونیو اسپرز کے درمیان این بی اے فائنل میچ دیکھنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔

انہوں نے کہا کہ تہران کے ساتھ جاری مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور جلد ہی صورتحال مزید واضح ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم ایک بہت اچھے معاہدے کے آخری مراحل میں ہیں، جو کسی بھی صورت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

معاہدہ ہوتے ہی آبنائے ہرمز فوراً کھول دی جائے گی، اور یہ دو یا تین دن کے اندر بھی ممکن ہے۔‘‘ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدہ ہونے تک ایران پر زیادہ سے زیادہ اقتصادی دباؤ برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا، ’’نہ تیل، نہ آمدنی، نہ کچھ اور۔ حتمی معاہدے پر دستخط ہونے تک اس اہم سمندری راستے سے کچھ بھی گزرنے نہیں دیا جائے گا۔‘‘

امریکی صدر نے جاری پسِ پردہ مذاکرات کے بارے میں امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں ایک بڑی سفارتی پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ’’ایران کے ساتھ ہمارے مذاکرات جاری ہیں۔ ایک یا دو دن میں ہمیں صورتحال کا بہتر اندازہ ہو جائے گا، لیکن میرے خیال میں معاملات اچھی طرح آگے بڑھ رہے ہیں۔ ناکہ بندی سو فیصد برقرار ہے۔‘

‘ مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی اور ایران و اسرائیل کے درمیان میزائل حملوں کے تبادلے پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک فی الحال مزید تصادم سے گریز پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ اپنی ٹیلیفونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’اسرائیل پر حملہ ہوا، اس نے جواب دیا، اور میں اس پر اسے موردِ الزام نہیں ٹھہرا سکتا۔ اب دونوں نے معاملہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وہ شاید ایک ہفتے یا اس سے کچھ زیادہ عرصے تک ایک دوسرے کو تنہا چھوڑ دیں گے۔‘‘ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ دونوں فریق ان کی ثالثی کے ذریعے کشیدگی روکنے پر رضامند ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’دونوں نے میری وساطت سے لڑائی روکنے پر اتفاق کیا ہے۔ ہم ایک ایسے معاہدے کے آخری مرحلے میں ہیں جو کسی بھی شکل میں جوہری ہتھیاروں کی اجازت نہیں دے گا، اور معاہدہ ہوتے ہی آبنائے ہرمز فوراً کھول دی جائے گی۔‘‘