امریکہ میں سفری پابندیاں ختم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-11-2021
امریکہ میں سفری پابندیاں ختم
امریکہ میں سفری پابندیاں ختم

 

 

امریکہ نے کرونا وبا پھوٹنے کے برازیل، چین،ہندوستان، جنوبی افریقہ، برطانیہ اور یورپ کے بیشتر ممالک سے آنے والے بین الاقوامی مسافروں کے لیے اپنی سرحدیں بند کر دی تھیں۔ تاہم اب ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد ویکیسنیشن کی وجہ سے ان پابندیوں میں نرمی آنے لگی ہے۔ امریکہ نے پیر سے مخصوص ممالک سے سفر کرنے والوں پر پابندی ختم کر دی ہے۔

اب کچھ استثنا کے ساتھ ویکسین شدہ بین الاقوامی مسافروں کو آنے کی اجازت ہو گی۔ امریکہ ویکسین شدہ لوگوں کے لیے کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ اپنی زمینی سرحدیں بھی دوبارہ کھول رہا ہے۔ ان دونوں ملکوں سے آنے والے فضائی راستے سے زیادہ زمینی راستہ استعمال کرتے ہیں۔ امریکہ میں سرحدیں کھلنے کے بعد پیدا ہونے والے کچھ سوالوں کے جواب یہاں دیے جا رہے ہیں۔

یہ تبدیلیاں کیوں ہو رہی ہیں؟

امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد کووڈ  کے پھیلاؤ کو محدود کرتے ہوئے معمول کے سفر کو مزید بحال کرنا ہے۔ ٹریول انڈسٹری اور یورپی اتحادیوں نے مخصوص ملکوں سے متعلق پابندیوں کو ختم کرنے پر زور دیا تھا۔ امریکی شہری مہینوں سے یورپ کا سفر کر رہے ہیں اور اب یورپ دباؤ ڈال رہا ہے کہ امریکہ بھی اپنی سفری پابندیوں سے متلعق پالیسی بدلے۔ 2019 میں کرونا وبا سے پہلے امریکہ آنے والے تقریباً 79 ملین لوگوں میں سے تقریباً پانچواں حصہ یورپ سے آیا تھا۔

اہم تقاضے کیا ہیں؟ امریکہ کا سفر کرنے والے تمام بالغ غیر ملکی شہریوں کو سفر سے پہلے مکمل طور پر ویکسین کرانا ضروری ہے۔ پہلے کی طرح، مسافروں کو اب بھی امریکہ روانگی کے 72 گھنٹوں کے اندر منفی ٹیسٹ کا ثبوت دکھانا ہوگا۔