آج رات چاند دیکھ کر قبلہ کا رخ متعین کیا جاسکے گا: سعودی محکمہ فلکیات

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 22-12-2021
آج رات چاند دیکھ کر قبلہ کا رخ متعین کیا جاسکے گا: سعودی محکمہ فلکیات
آج رات چاند دیکھ کر قبلہ کا رخ متعین کیا جاسکے گا: سعودی محکمہ فلکیات

 

 

ریاض: آج (بدھ اور جمعرات کی درمیانی) رات چاند دیکھ کر قبلے کی سمت کا تعین کیا جا سکے گا۔

سعودی ادارۂ فلکیاتی علوم کے مطابق آج شب سعودی وقت کے مطابق 3 بج کر 23 منٹ پرچاند کعبے کے اوپر ہوگا۔ سعودی ادارے کے مطابق چاند کے خانۂ کعبہ کے عین اوپر نظر آنے کے وقت لوگ قبلے کی سمت کا صحیح تعین کر سکتے ہیں۔

قبلے کی سمت کا درست تعین برصغیر سمیت وسطی و مغربی ایشیاء، یورپ اور افریقہ کے علاوہ امریکا کے مشرقی علاقے اور کینیڈا سے بھی کیا جاسکتا ہے۔

سعودی عرب کے محکمہ علوم فلکیات نے کہا ہے کہ کل بدھ کو چاند کعبے کے عین اوپر ہوگا۔ سعودی ادارے کے مطابق چاند کے کعبے کے عین اوپر نظر آنے پر لوگ قبلے کا صحیح رخ متعین کرسکتے ہیں۔