ٹوکیو: چلتی ٹرین میں مسافروں پر حملہ ، 10 افراد زخمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-08-2021
ٹرین میں کہرام
ٹرین میں کہرام

 

 

ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت میں چاقو بردار شخص نے چلتی ٹرین میں مسافروں پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

 جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 36 سالہ چاقو بردار شخص نے چلتی ٹرین میں یکے بعد دیگرے مسافروں پر وار کیے، کس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ مسافروں کی چیخ و پکار سُن کر ڈرائیور نے ٹرین کو ایمرجنسی اسٹاپ پر روک لیا، چاقو کے وار سے طالبہ کے شدید زخمی ہونے کی وجہ سے حالت نازک بتائی جا رہی ہے جب کہ دیگر 9 مسافر معمولی زخمی ہوئے۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا، ملزم نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ ٹرین میں موجود ایک خاتون انتہائی خوش دکھائی دے رہی تھی جس پر اسے غصہ آیا اور میں نے اسے قتل کرنا چاہا، تو دیگر مسافر بچانے آگئے، جس پر اس نے دیگر افراد پر حملہ کردیا۔