سعودی عرب: کورونا پروٹوکال کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 19-08-2021
سعودی عرب: کورونا پروٹوکال کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ
سعودی عرب: کورونا پروٹوکال کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ

 


ریاض

سعودی عرب میں کرونا ایس او پیز کی خلاف وری پرپانچ سے دس ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کرونا وبا کی روک تھام کے حوالے سے وضع کردہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرپانچ ہزار ریال سے دس ہزار ریال تک جرمانہ کی سزامقرر کی گئی ہے۔

  خاندانی اور سماجی اجتماعات منعقد کرنےپر ذمہ داروں کو دس ہزار ریال جب کہ اس میں شرکت کرنے والوں کو پانچ ہزار ریال جرمانہ کی سزا سنائی جائے گی۔

وزارت نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ٹویٹ میں وضاحت کی کہ خاندان ، گھروں ، ریسٹ ہاؤسز ، کھلے مقامات میں مجاز تعداد سے زیادہ لوگوں کو جمع کرنے کے ذمہ داروں کو دس ہزار ریال اور اس میں شرکت کرنے والوں کو پانچ ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اجتماع میں شرکت کی خلاف ورزی کرنےوالوں کو پانچ ہزار ریال جرمانہ سزا سنائی گئی ہے۔

خلاف ورزی کی تکرار کی صورت میں سابقہ جرمانہ دوگنا ہوجائے گی۔

غیر قانونی اجتماعات کے دوبارہ انعقاد پر جرمانہ ایک لاکھ ریال تک ہوگا اور اس کے مرتکب کو جیل بھیجا جائے گا۔