آج دوپہرسورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-05-2021
حرم شریف
حرم شریف

 

 

مکہ :سورج سعودی وقت کے مطابق آج دوپہر 12 بجکر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

یہ اس سال کا پہلا واقعہ ہوگا۔سورج عین اوپر آنے پر خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائے گا، قدیم زمانے کے لوگ اسی سادہ طریقے سے قبلے کا رخ متعین کیا کرتے تھے۔ سربراہ انجمن فلکیات کے مطابق عرب ممالک، قطب شمالی کے پڑوسی علاقوں افریقہ اور یورپ کے باشندے اس موقع پر قبلے کی سمت متعین کرسکتے ہیں۔سربراہ انجمن فلکیات نے مزید کہا کہ چین، روس اور مشرقی ایشیا کے باشندے بھی قبلے کی سمت کا تعین کرسکتے ہیں۔