افغانستان سے آسٹریلیااورنیوزی لینڈکا انخلامکمل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
افغانستان سے آسٹریلیااورنیوزی لینڈکا انخلامکمل
افغانستان سے آسٹریلیااورنیوزی لینڈکا انخلامکمل

 

 

واشنگٹن

امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ سے اپنے شہریوں کا انخلاء ختم کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی انخلاء کے لیے آخری پرواز کابل ایئر پورٹ پر ہوئے حملے سے قبل روانہ ہوئی تھی۔ اس حوالے سے نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جیسنڈرا آرڈرن نے جاری کیئے گئےایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان سے انخلاء کے لیے مزید پروازیں نہیں چلائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پڑوسی ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر گزشتہ روز ہوئے 3 دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہو چکی ہے، جبکہ واقعے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد میں بڑی تعداد میں وہ لوگ شامل ہیں جو افغانستان سے جانا چاہتے تھے اور اسی لیئے کابل ایئر پورٹ پر موجود تھے۔ (ایجنسی ان پٹ )