امریکی سینیٹ میں چین کا مقابلہ کرنے کے لیے بل منظور

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
امریکی سینیٹ میں بل منظور
امریکی سینیٹ میں بل منظور

 

 

واشگنٹن

امریکی سینیٹ نے چین کا مقابلہ کرنے کے لیے بل منظور کرلیا، بل بتیس کے مقابلے میں اڑسٹھ ووٹوں سے منظور کیا گیا۔

ایک سو نوے ارب ڈالر کی مدد سے ٹیکنالوجی اور صنعتی میدان میں چین کا مقابلہ کیا جائے گا، امریکی پیداوار اور تحقیق بڑھانے کے لیے پچاس ارب ڈالر اضافی خرچ کیے جائیں گے۔

بل منظوری کے لیے اب ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ امریکی حکومت اتحادیوں کی مدد سے بھی چین کا بڑھتا اثرورسوخ کم کرنے کی کوشش کرے گی۔ (ایجنسی ان پٹ )