امریکہ سعودی عرب کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل دے گا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-11-2021
امریکہ سعودی عرب کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل دے گا
امریکہ سعودی عرب کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل دے گا

 

 

امریکی محکمہ خارجہ نے بائیڈن انتظامیہ کے تحت سعودی عرب کو اپنے پہلے بڑے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔

پینٹاگون نے بتایا کہ 280 فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی قیمت 650 ملین امریکی ڈالرز ہے۔

پینٹاگون نے جمعرات کو کانگریس کو اس فروخت کے متعلق آگاہ کر دیا۔ منظور ہونے کی صورت میں یہ بائیڈن انتظامیہ کے اپنے خلیجی اتحادی کو صرف دفاعی ہتھیاروں کی فروخت کی پالیسی کے تحت پہلا معاہدہ ہو گا۔ ایک ترجمان کے مطابق محکمہ خارجہ نے 26 اکتوبر کو اس فروخت کی منظوری دی تھی۔

فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی فروخت گذشتہ سال کے دوران سعودی عرب کے خلاف سرحد پار حملوں میں اضافے کے بعد ہوئی ہے۔‘

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فروخت یمن میں تنازعے کے خاتمے کے لیے سفارت کاری کے امریکی عہد سے پوری طرح مطابقت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میزائل سعودی عرب کو ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے فضائی حملوں سے دفاع میں مدد کریں گے۔