چین سے ہاتھ ملانے کو تیار امریکہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-02-2021
چین اورامریکہ کے پرچم
چین اورامریکہ کے پرچم

 

واشنگٹن: کیاامریکہ اپنے مد مخالف چین سے ہاتھ ملانے کو تیار ہے؟ یہ سوال اس لئے اٹھ رہاہے کہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ایک مصالحانہ بیان دیاہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اگر امریکہ کے مفاد میں ہوگا تو ہم چین کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔

مسٹر بائیڈن نے جمعرات کو وزارت خارجہ کی غیر ملکی پالیسی پر اپنے پہلے خطاب کے دوران یہ باتیں کہیں۔ انہوں نے کہا ’’ہم چین کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں، اگر وہ امریکہ کے مفاد میں ہو‘‘۔ انہوں نے چین کو امریکہ کا سب سے بڑا مدمقابل بتایا۔

انہوں نے چین پر انسانی حقوق اور دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا اور چین کے چیلنجوں خصوصی طور پر معاشی شعبے میں چین کے چیلنج کا سامنا کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا ’’ہم اپنی خوشحالی، سلامتی اور جمہوری اقدار سے متعلق چیلنجوں کا براہ راست سامنا کریں گے۔(ان پٹ ایجنسی)