امریکہ اور اقوام متحدہ نے میانمار کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 23-06-2021
 میانمار کی صورتحال پر تبادلہ خیال
میانمار کی صورتحال پر تبادلہ خیال

 

 

اقوام متحدہ ،

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد سے جاری تشدد کو روکنے کے لئے بین الاقوامی کوششوں پر تبادلہ خیال کے لئے اس جنوبی مشرقی ایشیائی ملک پر اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی کرسٹین شرنیربرگینر سے ملاقات کی۔

یہ معلومات امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے دی ہے ۔

مسٹر پرائس نے بتایا کہ نائب وزیر خارجہ شرمن اور خصوصی سفیر برگینر نے میانمار فوج کے تشدد اور جبر کے خاتمے میں مدد کے لئے عالمی برادری کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران میانمار کی فوج کو جوابدہ ٹھہرانے اور میانمار کو جمہوریت کی راہ پر واپس لانے کی کوششوں کےتحت اس ملک کے عوام کی حمایت کرنے کے لئے آسیان ممالک سے اپیل کرنے کے لئے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واشنگٹن ڈی سی میں منگل کے روز ہوئے اس اجلاس کے دوران محترمہ شرمن اور محترمہ برگینرنے میانمار میں تشدد سے متاثرہ افراد کے لئے انسانی امداد تک رسائی کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔

محترمہ برگینر نے گذشتہ ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنی تقریر کے دوران میانمار میں یکم فروری کو تختہ پلٹ کے بعد سے انسانی حقوق اور انسانی بحران کا مسئلہ اٹھایا تھا۔ اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی کے مطابق میانمار میں سکیورٹی فورسز نے تقریبا 900 افراد کو ہلاک کردیا ہے اور اب یہ ملک خانہ جنگی جیسی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )