حرمین شریفین: سماجی فاصلےکے ساتھ پہلی نماز ادا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-12-2021
حرمین شریفین: سماجی فاصلےکے ساتھ پہلی نماز ادا
حرمین شریفین: سماجی فاصلےکے ساتھ پہلی نماز ادا

 

 

مکہ : سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ظہر کی نماز میں نمازیوں کے درمیان ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھا گیا ہے۔

حرمین شریفین انتظامیہ نے وزارت داخلہ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے زمین پر سٹیکر چسپاں کردیئے ہیں۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلہ اور ماسک کی پابندی کے لیے نگراں تعینات کئے گئے ہیں‘۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’حرمین شریفین کو وبا سے محفوظ رکھنے کے لیے پہلی کی طرح سینیٹائزنگ جاری ہے‘۔

جبکہ حرم مکی شریف کے مطاف میں طواف کے دوران بھی سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے زمین پر نشان ثبت کئے گئے ہیں‘۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سماجی فاصلے کے نشانات حرمین کے اندر اور بیرونی صحنوں میں جہاں نماز پڑھی جاتی ہے وہاں ثبت کئے گئے ہیں۔