غیرملکی افواج کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں کریں گے: طالبان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-08-2021
واپسی کا سفر
واپسی کا سفر

 

 

واشنگٹن :طالبان نے کہا ہے کہ غیرملکی افواج کے افغانستان سے حتمی انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ ایک طالب رہنما نے بتایا کہ طالبان انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں کریں گے۔

 دوسری جانب برطانیہ نے کہا ہے کہ امریکہ پر جی سیون سمٹ میں افغانستان سے مغربی شہریوں اور افغان ساتھیوں کے انخلا کی تاریخ میں توسیع پر زور دے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ 31 اگست تک افغانستان سے انخلا مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے امید ہے کہ ہمیں اس میں توسیع نہیں کرنے پڑے گی۔

 مسلح افواج کے وزیر جیمز ہیپی اور دیگر برطانوی حکام نے میڈیا کو کہا ہے کہ وہ منگل کو جی سیون کے آن لائن اجلاس میں انخلا کی تاریخ میں توسیع پر زور دیں گے۔

 امریکی حکام انخلا کے کام کو کیوں جلد از جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں، اس حوالے سے صدر جو بائیڈن نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسند تنظیم داعش ایک مسلسل خطرہ ہے۔ ’ہم جانتے ہیں کہ دہشت گرد صورتحال کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اور ’یہ اب ابھی ایک خطرناک آپریشن ہے۔‘