تین ستمبر کوہوگا طالبان حکومت کی تشکیل کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-09-2021
تین ستمبر کوہوگا طالبان حکومت کی تشکیل کا اعلان
تین ستمبر کوہوگا طالبان حکومت کی تشکیل کا اعلان

 


کابل: آئندہ 3ستمبر2021 کو طالبان حکومت کی تشکیل کا اعلان کیا جائے گا۔

 طالبان افغانستان میں حکومت کی تشکیل کی جانب پیش قدمی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ طالبان نے وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

ملا عبدالغنی برادر اخوند وزیر خارجہ ہوں گے۔

طالبان کے بانی ملا عمر کا بیٹا ملا یعقوب وزیر داخلہ اور خلیفہ حقانی کو وزیر داخلہ بنایا جائےگا۔

طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی تشکیل کے لیے صلاح و مشورہ مکمل ہوگیا ہے۔

اس کے نتائج کا جلد اعلان کردیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق 3 ستمبر2021 کو افغانستان کی نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کردیا جائےگا۔

طالبان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی حکومت میں تمام افغانیوں کی نمائندگی ہوگی۔