طالبان نے کہا ۔۔۔ ہندوستانی گیہوں بہترین۔ پاکستانی بدترین

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 05-03-2022
طالبان نے کہا ۔۔۔ ہندوستانی گیہوں بہترین۔ پاکستانی بدترین
طالبان نے کہا ۔۔۔ ہندوستانی گیہوں بہترین۔ پاکستانی بدترین

 

 

کابل: پاکستان لاکھ خود کو افغانستان کا ہمدرد ظاہر کرے مگر اس کا دوہرا معیار اکثر دنیا کے سامنے آجاتا ہے۔ یہ بات ایک بار پھر ثابت ہوگئی ہے۔

پاکستان نے افغانستان کی مدد کے نام پرجو گیہوں بھیجا تھا وہ خراب اور ناقابل استعمال نکلا ہے۔ یہ معاملہ ان دنوں سوشل میڈیا میں بھی زیربحث آگیاہے۔

دوسری طرف ہندوستان کی جانب سے افغانستان کو اچھی کوالٹی کا گیہوں بھیجا گیا ہے جب کہ پاکستان نے خراب گیہوں بھیجا ہے۔ اس معاملے کو لے کر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر ایک لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔

طالبان کے ایک عہدیدار نے ہندوستان کی طرف سے بھیجے گئے گیہوں کے معیار کی تعریف کرتے ہوئے ناقص کوالٹی گیہوں عطیہ کرنے پر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو گردش کر رہی تھی جس میں ایک طالبان اہلکار کو پاکستانی گیہوں کے معیار کے بارے میں شکایت کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ افغان عہدیدار کا کہنا ہے کہ"پاکستان کی طرف سے عطیہ کردہ گیہوں کھانے کے قابل نہیں ہے۔

 

افغان صحافی عبدالحق عمری نے طالبان عہدیدار کی ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔ افغان عوام کی مسلسل حمایت کے لیے ہندوستان کا شکریہ۔ ہمارے عوام سے عوام دوست تعلقات ہمیشہ رہیں گے۔ جئے ہند،‘‘ حمد اللہ ارباب نے ٹویٹ کیا۔

نجیب فرہودیس نامی ایک اور صارف نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے افغانستان کو عطیہ کردہ تمام پاکستانی گیہوں بوسیدہ اور خراب ہو چکا ہے جسے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ہندوستان نےہمیشہافغانستان کی مدد کی

اس بیچ اطلاع ہے کہ بظاہر، طالبان اہلکار، جس نے پاکستانی گندم کی ناقص نوعیت پر یہ ریمارکس کیے تھے، کو ان کے عہدے سے برطرف   کردیا گیا۔

گزشتہ ماہ ہندوستان نے انسانی امداد کے طور پر افغان عوام کوگیہوں بھیجنا شروع کیا تھا۔

ہندوستانی وزارت خارجہ نے بتایا کہ ہندوستان کی انسانی امداد کا دوسرا قافلہ 2000میٹرک ٹن گیہوں لے کر جمعرات کو اٹاری، امرتسر سے جلال آباد، افغانستان کے لیے روانہ ہوا۔

یہ افغان عوام کے لیے 50,000 میٹرک ٹن گیہوں کے ہندوستان کے امداد کا حصہ ہے اور اسے اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا۔

وزرات خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے ایک ٹویٹ میں کہا، "ہندوستان افغانستان کے لوگوں کے ساتھ اپنے خصوصی تعلقات کے لیے پرعزم ہے۔"

اس ماہ کے شروع میں، ہندوستان نے اعلان کیا تھا کہ وہ 50,000 میٹرک ٹن گیہوں پاکستان کے راستے افغانستان بھیجے گا۔ خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے امرتسر سے اس طرح کی پہلی کھیپ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔