طالبان نے کیا پنجشیر کا محاصرہ،مذاکرات کی پیشکش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-08-2021
جنگ جاری
جنگ جاری

 

 

 کابل:طالبان نے افغانستان کے آخری قلعہ پنجشیرہ کا محاصرہ کرلیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’طالبان جنگجو پنجشیر کے قریبی علاقوں تخار، بدخشاں اور اندراب میں جگہ جگہ موجود ہیں لیکن معاملے کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’سالنگ کا راستہ کھلا ہے اور دشمن پنجشیر میں جنگجوؤں کے محاصرے میں ہیں۔

 گذشتہ رات طالبان نے کہا تھا کہ پنجشیر پر حملے کے لیے سینکڑوں جنگجوؤں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کا کہنا تھا کہ ان کی فورسز لڑنے کے لیے تیار ہیں لیکن مسئلے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔

افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح نے بھی رات گئے ٹویٹ کیا تھا کہ طالبان پنجشیر کی دہلیز تک پہنچ گئے ہیں تاہم دعویٰ کیا کہ مزاحمتی فورسز نے سالنگ ہائی وے کو بند کیا ہے۔ ’ایسے علاقے بھی ہیں جہاں جانے سے گریز کیا جائے۔‘