طالبان سیاسی سمجھوتے کے لیے تیار ہیں۔روس

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-07-2021
طالبان پر روس کلا دباو؟
طالبان پر روس کلا دباو؟

 

 

ما سکو :افغانستان میں سیاسی بھونچال کے ساتھ سیکیورٹی وبال مچا ہے۔ سب کچھ امریکی انخلا کے سبب ہورہا ہے۔

جس کے سبب طالبان نے اب دوبارہ اقتدار پر قبضہ کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ملک میں خانہ جنگی کا عالم ہے لیکن اس کا اثر جنوبی ایشیا کے ممالک پر پڑنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ جس کے سبب اب روس بھی متحرک ہوگیا ہے۔

جو طالبان کو میز پر لانے کی تیاری کررہا ہے ۔

 اب روس کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی قیادت افغانستان کے موجودہ صورتحال کے سیاسی حل کی ضرورت کو سمجھتے ہیں اور سیاسی سمجھوتے کے لیے تیار ہیں۔

 روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور روسی وزارت خارجہ کے ایشیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ضمیر کابلو کا کہنا تھا کہ ’گذشتہ 20 سالوں سے جاری جنگ سے (طالبان) لیڈرشپ اکتا چکی ہے اور وہ سمجھتی ہے کہ موجودہ ڈیڈلاک کا سیاسی حل تلاش کرنا ضروری ہے۔

 میں نے یہ ان کے نہ صرف قول میں بلکہ ان کے ارادوں میں بھی دیکھا جس کا اظہار مختلف شکلوں میں ہوتا ہے کہ وہ (طالبان) سیاسی سمجھوتے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن یہ واضح ہے کہ ان کے نقطہ نظر میں سیاسی سمجھوتے کو معقول طریقے سے ان کے سامنے پیش کیا جائیں۔

تاس کے مطابق والدائی ڈسکشن کلب کے ایک آن لائن ڈسکشن کے دورن ضمیر کابلو کا کہنا تھا کہ ’دوسری جانب طالبان پرانے والے نہیں بلکہ ان میں نوجوان جنگجوؤں کی پوری نسل شامل ہوگئی ہے جن کے عزائم بڑے ہیں اور وہ بڑی حد تک ایک پرامن اور آزاد افغانستان جس پر کسی کا قبضہ نہ ہو میں نہیں رہے ہیں۔

روسی صدر کے نمائندہ خصوصی کے مطابق طالبان بڑے واضح ہے کہ وہ بیرونی حملہ آوروں سے اپنے مادر وطن کی آزادی اور اسلام کے اقدار کے لیے لڑ رہے ہیں۔ ’طالبان کا یہ نوجون اور جوش طبقہ جن کی قیادت فیلڈ کمانڈر کر رہے ہیں، بہت زیادہ شدت پسندانہ ذہنیت کا ہے۔

 خیال رہے ضمیر کابلو کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گذشتہ ہفتے افغان طالبان اور کابل حکومت کے درمیان نامکمل مذاکرات کا ایک اور دور ہوا تاکہ رکاوٹوں کا شکار امن عمل کو تیز کیا جاسکیں۔

ماسکو افغانستان کی صورتحال کو بہت باریک بینی سے مانیٹر کر رہا ہے۔ سویت افواج نے 1979 میں افغانستان پر قبضہ کیا تھا اور 10 سالہ جنگ کے دوران روس کے 14 ہزار فوج مارے گئے تھے۔