طالبان، امن میں دلچسپی نہیں رکھتے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-04-2021
طالبان
طالبان

 

 

کابل

افغان این ڈی ایس چیف احمد زئی سراج کا کہنا ہے طالبان امن میں دلچسپی نہیں رکھتے، دوحا معاہدے کے بعد طالبان کی کارروائیوں میں 24فیصد اضافہ ہوا، رہا کئے گئے بہت سے طالبان قیدی دوبارہ جنگ میں شامل ہوگئے، اب مزید طالبان قیدیوں کی رہائی کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔

افغان این ڈی ایس چیف احمدزئی سراج نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ طالبان تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے افغان فورسز کیخلاف تشدد جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ افغانستان ہمیشہ امن کا داعی رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی امن عمل میں مددگار ثابت نہیں ہوئی، افغانستان میں طالبان کی مدد کے بغیر کوئی دہشت گرد گروپ آپریٹ نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے دہشت گرد گروپوں سے اب بھی آپریشنل تعلقات ہیں۔

(ایجنسی ان پٹ)