طالبان نے کی ہندوستان کے افغان اعلامیہ کی سراہنا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-11-2021
طالبان نے کی ہندوستان ک افغان اعلامیہ کی سراہنا
طالبان نے کی ہندوستان ک افغان اعلامیہ کی سراہنا

 

 

نئی دہلی : آواز دی وائس

افغانستان میں طالبان کی حکومت نے افغانستان پر دہلی علاقائی سلامتی کے ڈائیلاگ کا خیر مقدم کیا ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان نے اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ "اس نے کانفرنس میں بیان کردہ تمام مطالبات کو پہلے ہی پورا کر دیا ہے۔

 وزارت خارجہ کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے کہاکہ امارت اسلامیہ ہندوستان کے اجلاس کا خیرمقدم کرتی ہے۔ ہم گورننس میں ٹھوس اقدامات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور عالمی ممالک کو اس بات کی فکر نہیں کرنی چاہیے کہ افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

،  ہندوستان کے این ایس اے اجیت ڈوبھال کی میزبانی میں دہلی اجلاس میں آٹھ ممالک روس، ایران، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے قومی سلامتی کے مشیروں نے شرکت کی۔

اعلامیے میں یہ دیکھنے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا گیا کہ افغانستان کو پڑوس میں دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی پھیلانے کے لیے استعمال نہ کیا جائے اور افغانستان کے لوگوں کے لیے فوری انسانی امداد کی بھی درخواست کی گئی۔

 اس کے علاوہ اعلامیے میں ملک میں ایک جامع حکومت کے قیام اور غیر ملکی مداخلت ختم کرنے اور افغانستان کو دوسرے ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

ایک سیاسی تجزیہ کار سید ہارون ہاشمی نے طلوع نیوز کو بتایا کہ "عالمی ممالک مذاکرات کے ذریعے طالبان تک اپنی خواہشات پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان ملاقاتوں کا افغانستان کے لیے مثبت نتیجہ نکل رہا ہے۔

 طلوع نیوز کے مطابق افغان سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی ملاقاتیں استحکام اور معاشی ترقی کو یقینی بنانے میں کارگر ثابت ہو سکتی ہیں۔

 بین الاقوامی تعلقات کے تجزیہ کار سید حکیم کمال نے کہا کہ ہندوستان کی میٹنگ افغانستان کے لیے موثر ہے کیونکہ ہندوستان افغانستان کو امداد فراہم کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے اور اب وہ افغانستان کی حمایت میں بھی دلچسپی رکھتا ہے ۔۔

 علاقائی کانفرنس کے لیے ہندوستان نے افغان حکومت کو مدعو نہیں کیا تھا۔ چین اور پاکستان نے شرکت نہیں کی۔