غلاف کعبہ شریف کوواپس اپنی اصل حالت میں لٹکا دیاگیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
غلاف کعبہ شریف کوواپس اپنی اصل حالت میں لٹکا دیاگیا
غلاف کعبہ شریف کوواپس اپنی اصل حالت میں لٹکا دیاگیا

 

 

مکہ معظمہ

صدارت عامہ برائےامور حرمین شریفین کے غلاف کعبہ شریف کی نمائندہ ایجنسی نے حج کے دوران احتیاطی تدابیر کےتحت سطح زمین سے اٹھائے گئے غلاف کعبہ کوواپس اپنی اصل حالت میں پھیلا دیا گیا ہے۔

اس کےعلاوہ غلاف کعبہ کو شاذروان کے ساتھ بھی باندھ دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ شاذروان خانہ کعبہ شریف کے اطراف میں کعبہ کی بنیادوں کے ساتھ بنائی ایک حلقہ نما دیوار ہے۔

غلاف کعبہ کو واپس نیچے تک لٹکانے اور شاذروان کے ساتھ باندھنے کا عمل صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس کی موجودگی میں عمل میں لایا گیا۔

۔ اس موقعے پرغلاف کعبہ کمپلیکس کے سیکرٹری اور مسجد حرام میں معیار اور پلاننگ کے مشیر عبدالحمید بن سعید المالکی نے بتایا کہ غلاف کعبہ کو اس کے مقام تک واپس لانے کا کام پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والی ٹیم کے ذریعے عمل میں لایا گیا۔

حج سیزن 1442ھ کے دوران غلاف کعبہ کو زمین سے تین میٹر بلند کردیا گیا تھا تاکہ حج کے موقعے پر غلاف کو کسی قسم کی آلائش سے محفوظ رکھا جاسکے۔ (ایجنسی ان پٹ)