غلاف کعبہ کی مرمت کا کام مکمل ہوگیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 14-09-2022
غلاف کعبہ کی مرمت کا کام مکمل ہوگیا
غلاف کعبہ کی مرمت کا کام مکمل ہوگیا

 

 

ریاض : حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ غلاف کعبہ کی مرمت کا کام مکمل کردیا گیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق غلاف کعبہ فیکٹری کے ماہرین نے پورے غلاف کا جائزہ لیا ہے اور رکن یمانی کی طرف سے غلاف کی مرمت کی ہے۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’رکن یمانی کی طرف سے غلاف کو زیادہ کھولا گیا ہے تاکہ زائرین کو مسح کرنے میں سہولت ہو‘۔

غلاف کعبہ فیکٹری کے سکریٹری انجینئرامجد الحازمی نے کہا ہے کہ ’انتظامیہ کے سربراہ کی نگرانی میں مرمت کا کام فیکٹری نے ماہرین نے انجام دیا ہے‘