ماں بننے کے تین سال بعد کا شادی کریں گی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-05-2021
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن

 

 

 ویلنگٹن: ماں بننے کے تین سال بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اس سال کے آخر تک شادی کرنے فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ جیسنڈا آرڈرن نیوزی لینڈ کی نوجوان ترین وزیر اعظم بننے کا اعزاز حاصل ہے ۔ 2017 میں 37 سال کی عمر میں پہلی دفعہ وزیر اعظم کا عہدہ سمبھالنے کے بعد ان کے ہاں 21 جون 2018 کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

 جیسنڈا آرڈرن کے گزشتہ کئی سال سے ٹی وی میزبان 43 سالہ کلارک گفورڈ سے تعلقات ہیں اور دونوں شادی کے بغیر ہی وزیر اعظم ہاوس میں رہائش پذیر ہیں۔ دونوں نے اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش کے بعد مئی 2019 میں منگنی کی تھی، تاہم دونوں نے جلد شادی کا ارادہ ظاہر نہیں کیا تھا۔

اب بیٹی کی پیدائش کے تین سال بعد دونوں نے رواں برس کے اختتام اور نیوزی لینڈ میں موسم گرما میں شادی کا فیصلہ کرلیا۔ مغربی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ میڈیا کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جیسنڈا آرڈرن نے خود رواں برس شادی کرنے کی تصدیق کی۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اور ان کے منگیتر نے رواں برس موسم گرما میں شادی کا فیصلہ کرلیا ہے، تاہم وہ اس کی تاریخ کا اعلان نہیں کر سکتے۔ جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ وہ شادی کی تقریب منعقد کرنے کے حق میں نہیں ہیں، کیوں کہ وہ خود کو شادی کے لیے نوجوان دلہن کے طور پر نہیں دیکھتیں اور انہیں احساس ہے کہ ان کی عمر زیادہ ہو چکی ہے۔