دنیابھر میں بڑھتے جا رہے ہیں کورونا متاثرین

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 31-01-2021
کورونا وائرس
کورونا وائرس

 

واشنگٹن:اب تک کورونا متاثرین کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے.امریکہ جیسا خوشحال ملک بھی اس پر قابو پانے میں ناکام نظر آرہا ہے. دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وجہ سے10.25کروڑ سے زائد افراد متاثر جبکہ 22.19 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس موذی وبا سے دنیا کا کوئی خطہ محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 10 کروڑ 25 لاکھ 25 ہزار 801 ہوگئی ہے اور 22 لاکھ 19 ہزار 290 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دو کروڑ 60 ساٹھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ، جب کہ 4.39 لاکھ مریض دم توڑ چکے ہیں۔ ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 46 ہزاراوراس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اس ملک میں اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1،54،274 ہوگئی ہے۔
 امریکہ میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کے متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 60لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔
امریکہ میں اس وبا نے شدید شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 4.38 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹربرائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 4،38،913 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 2،60،43،750 تک جا پہنچی ہے۔
امریکہ کی نیو یارک ، کیلیفورنیا اور ٹیکساس جیسی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 43،453 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔ کیلیفورنیا میں کوویڈ 19 سے 40،291 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکساس میں 36،924 ، فلوریڈا میں 26،360 ، پنسلوینیا میں 21،562 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ نیزنیو جرسی میں 21،455 ، الینوائے میں 21،146 ، مشی گن میں 15،525 ، میساچوسیٹس میں 14،531 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ فائزر اور میڈونا کی کورونا ویکسین کی منظوری کے بعد اس ملک میں ویکسینیشن کی مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔
(ایجنسی ان پٹ کے ساتھ)