دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 30.45 کروڑکے پار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 08-01-2022
دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 30.45 کروڑکے پار
دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 30.45 کروڑکے پار

 

 

واشنگٹن: دنیا اس وقت کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا کی کہیں تیسری اور کہیں چوتھی لہر کا سامنا کررہی ہے ،اسی سلسلے میں دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھکر 30.25 کروڑ کے پار پہنچ گئی ہے۔

جانس ہاپکنس یونیورسٹی کے ذریعہ جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق،دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھکر 30,25,88,049 ہوگئی ہے۔

وہیں اس بیماری سے اب تک 54 لاکھ 78 ہزار 731 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

بیماری کی حساسیت کے پیش نظر دنیا بھر میں چلائے جارہے کووڈٹیکہ کاری کے تحت اب تک نو ارب 37 کروڑ 29 تین ہزار 970 لوگوں کو ٹیکے دیئے جاچکے ہیں ۔

اسی سلسلے میں کئی ملکوں میں تیسری ڈوز اور بوسٹر ڈوز بھی دی جارہی ہے۔ (ایجنسی )