قیدیوں کی کمی،بدنام زمانہ گوانتاناموبے جیل ہوگی بند

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 11-01-2022
قیدیوں کی کمی،بدنام زمانہ گوانتاناموبے جیل ہوگی بند
قیدیوں کی کمی،بدنام زمانہ گوانتاناموبے جیل ہوگی بند

 

 

واشنگٹن: پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ گوانتاموبے جیل مکمل بندکرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہناہےکہ اب صرف 3درجن سے زائد قیدی جیل میں موجود ہیں۔

پینٹاگون کے مطابق گوانتاموبے جیل میں پہلے800 تک قیدی تھے ا ور اب تک 14 قیدیوں کاجائزہ چل رہا ہے جب کہ 2 کو سزا دی جا چکی ہے۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ جیل میں قید بقیہ قیدیوں کی منتقلی اور سزا کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ (ایجنسی)