السودہ کی پہاڑی پر ڈھکی برف کی چادر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
السودہ کی پہاڑی پر ڈھکی برف کی چادر
السودہ کی پہاڑی پر ڈھکی برف کی چادر

 


آواز دی وائس، ایجنسی

 

سعودی عرب کے تمام علاقے ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں جھلسا دینے والی گرمی کی لہر نہ آئی ہوئی ہو لیکن عسیر ریجن کا ابہا شہر اس کے بعض قریے خصوصا السودہ کا پہاڑی علاقہ اس سے مستثنی ہے۔

السودہ کے پہاڑی علاقوں نے سخت گرمی میں بھی برف کی سفید چادر اوڑھی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فوٹو گرافر رشود الحارثی نے برف پوش السودۃ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

فوٹو گرافر رشود الحارثی کا کہنا ہے کہ’ جنوبی سعودی عرب کے علاقے عسیر میں السودۃ کے پہاڑ برف کی چادر اوڑھے ہوئے ہیں۔

مملکت کے دیگر علاقوں سے یہاں سیاحت کے لیے آنے والے یہ منظر دیکھ کر حیران ہوتے ہیں‘۔

االسودہ ہی نہیں ابہا شہر اور اس کے متعدد قریے بھی برف کی سفید چادر اوڑھے ہوئے ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ یہ علاقے خوبصورت دلہن کا عروسی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

یہاں درجہ حرارت مملکت میں سب سے کم ہے۔بارش ہوتی ہے تو پہاڑوں کی چوٹیوں پر دھند چھا جاتی ہے اور یہ مناظر دیکھنے اور ان سے لطف اٹھانے کے لیے لوگ السودۃ کا رخ کررہے ہیں۔

سعودی فوٹو گرافر نے بتایا کہ’ عسیر ریجن میں السودۃ کے پہاڑوں کا موسم مملکت کے دیگر تمام علاقوں سے مختلف ہے بلکہ منفرد ہے‘۔

’یہ سطح سمندر سے تین ہزار میٹر سے زیادہ بلندی پر واقع ہے۔ یہاں کی وادیاں بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں‘۔

رشود الحارثی کا کہنا ہے کہ ’موسم گرما میں السودۃ کا درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ سے اوپر نہیں جاتا جبکہ موسم سرما میں یہاں درجہ حرارت دیگر علاقوں کے مقابلے میں ریکارڈ حد تک کم رہتا ہے‘۔

شعرا یہاں کے سحر آفریں مناظر اور دلکش وادیوں اور پہاڑوں سے متاثر ہوئے اور قصیدے کہے۔

گلوکاروں نےموسیقاروں کی مدد سے انہیں خوبصورت انداز میں گایا ہے۔