چاند نظر نہیں آیا: سعودی عرب میں عید الاضحی 20 جولائی کو

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-07-2021
چاند نظر نہیں آیا
چاند نظر نہیں آیا

 

 

جدہ:سعودی عرب میں جمعے کو ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا۔ مملکت کی معروف رصدگاہ تمیر سمیت دیگر مقامات سے چاند نظر نہ آنے کی اطلاع دی گئی ہے۔

 سعودی سپریم کورٹ نے بیان میں کہا ہے کہ ’29 ذی قعدہ 1442ھ مطابق 9 جولائی 2021 جمعے کو ذی الحجہ کا چاند مملکت بھر میں کہیں نظر نہیں آیا۔ سنیچر کو ذی قعدہ کی 30 تاریخ ہوگی۔

 سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ’ اتوار 11 جولائی کو یکم ذی الحجہ ہوگی- وقوف عرفہ 9 ذی الحجہ مطابق پیر 19 جولائی اور عید الاضحی منگل 20 جولائی کو منائی جائے گی۔

 سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کی اپیل پر مملکت کے تمام علاقوں خصوصا تبوک ریجن میں رویت ہلال کمیٹی رصد گاہ میں چاند دیکھنے کی کوشش کی۔