کنزرویٹو پارٹی کی اکثریت لز ٹرس کے استعفے کے حق میں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 20-10-2022
کنزرویٹو پارٹی کی اکثریت لز ٹرس کے استعفے کی خواہشمند
کنزرویٹو پارٹی کی اکثریت لز ٹرس کے استعفے کی خواہشمند

 

 

لندن: برطانوی کنزرویٹو پارٹی کی اکثریت چاہتی ہے کہ وزیراعظم لز ٹرس اب مستعفی ہو جائیں۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق نومنتخب وزیراعظم سے صرف چھ ہفتے بعد ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد ناخوش ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ کے منی بجٹ کے بعد وزیراعظم کی پوزیشن کمزور ہوگئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نومنتخب وزیراعظم اپنی کارکردگی سے جماعت کو متاثر نہیں کر سکیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم بورس جانسن نئے وزیراعظم کے امیدواروں میں سرفہرست ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 63 فیصد ارکان پارلیمنٹ بورس جانسن کے دوبارہ وزیراعظم بننے کے حق میں ہیں۔