افغانستان کی سر زمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہو۔ یو این

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا اجلاس
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا اجلاس

 

 

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جس کی صدارت ہندوستان اگست کے رواں ماہ کے لئے کر رہا ہے، آج افغانستان کے بارے میں ایک قرارداد منظور کی گئی ۔ جس میں "انسانی حقوق کے تحفظ" پر توجہ مرکوز کی گئی ۔جبکہ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے دیا جائے

طالبان کی جانب سے جنگ زدہ ملک پر قبضے کے بعد افغانستان کے بارے میں یو این ایس سی کی یہ پہلی قرارداد تھی۔ قرارداد میں جامع حکومت، تشدد کا خاتمہ، انسانی حقوق کا تحفظ اہم ترجیحات میں شامل ہیں اس قرار داد کی کسی بھی ممبر نے مخالفت نہیں کی جبکہ روس اور چین اس اجلاس سے غیر حاضر رہے ۔

 عام خیال یہی ہے کہ امریکی انخلا کے ساتھ افغانستان ایک بارپھر دہشت گردی کا اڈہ بن جائے گا۔ کیونکہ داعش خراسان سے قربت رکھنے والا حقانی گروپاب کا بل میں سرگرم ہوچکا ہے۔

 اس قرار داد میں خواتین ،بچوں ،اقلیتوں اور سکھوں کے تحفظ پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

ہندوستانی کے سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرینگلا نے شکریہ ادا کرتا ہوئے کہا کہ میں اسرائیل اور فلسطین کے نمائندوں کی موجودگی کو بھی نوٹ کرتا ہوں۔

ہمیں غزہ کی پٹی میں حالیہ اضافے پر تشویش ہے جو ایک بار پھر جنگ بندی کی کمزوری اور ان بنیادی وجوہات سے نمٹنے کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتی ہے جن کی وجہ سے اس میں اضافہ ہوا ہے ہم تنازعہ کے تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جنگ بندی کا احترام کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں اور سلامتی کی صورتحال کو خراب کرسکتے ہیں۔

 ہم اقوام متحدہ اور علاقائی ممالک کی جانب سے تجدید دشمنی کو ایک اور فوجی تنازعہ میں بڑھنے سے روکنے کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ میں انسانی صورتحال کو آسان بنانے کے لئے غزہ میں امداد اور دیگر ضروری اشیاء کی باقاعدہ اور متوقع منتقلی کے لئے ہندوستان کے مطالبے کا اعادہ کرتا ہوں ۔