عمر شریف کا امریکا جاکر علاج کروانے کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-09-2021
عمر شریف کا امریکا جاکر علاج کروانے کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا
عمر شریف کا امریکا جاکر علاج کروانے کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

 


کراچی:مشہور پاکستانی کامیڈین عمر شریف کی نجی اسپتال میں طبیعت کی خرابی اور دوسری طرف ایئر ایمبولینس کمپنی کے اصول و ضابطوں کی وجہ سے ان کے امریکا میں علاج کے لیے جانے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

عمر شریف کی اہلیہ غزل نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مداخلت کی اپیل کردی۔ زریں غزل کے مطابق گزشتہ روز عمر شریف کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں فوری طور پر ایئر ایمبولینس کا طویل سفر کرنے سے منع کردیا تھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے میں عمر شریف کی طبیعت بہتر اور سفر کرنے کے قابل ہونے کی امید ہے۔

زریں غزل کا کہنا تھا کہ ایئر ایمبولینس کے عملے نے کراچی میں مزید زیادہ سے زیادہ 12 گھنٹے رکنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ ڈاکٹرز انہیں کم از کم 24 گھنٹے یہاں رہنے کا کہہ رہے ہیں۔

زریں غزل کے مطابق اگر ایئر ایمبولینس واپس چلی گئی تو وہ عمر شریف کی علاج کے لیے امریکا منتقلی کے لیے واپس نہیں آئیں گے اور نہ ہی ادا کیا ہوا پیسہ واپس ملے گا۔ اہلیہ عمر شریف کا کہنا تھا کہ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ ایئر ایمبولینس دوبارہ کال کرنے کی صورت میں انہیں نئے سرے سے ادائیگی کرنا ہوگی۔

مشہور پاکستانی کامیڈین عمر شریف کی نجی اسپتال میں طبیعت کی خرابی اور دوسری طرف ایئر ایمبولینس کمپنی کے اصول و ضابطوں کی وجہ سے ان کے امریکا میں علاج کے لیے جانے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے، عمر شریف کی اہلیہ غزل نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مداخلت کی اپیل کردی۔

   زریں غزل کے مطابق اگر ایئر ایمبولینس واپس چلی گئی تو وہ عمر شریف کی علاج کے لیے امریکا منتقلی کے لیے واپس نہیں آئیں گے اور نہ ہی ادا کیا ہوا پیسہ واپس ملے گا۔ اہلیہ عمر شریف کا کہنا تھا کہ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ ایئر ایمبولینس دوبارہ کال کرنے کی صورت میں انہیں نئے سرے سے ادائیگی کرنا ہوگی۔ عمر شریف کو بیرون ملک سفر کرنے میں تاخیر ہوگی۔

جواد عمر انہوں نے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور آن کال انٹرنیشنل کو ایئر ایمبولینس کو کم ازکم 24 گھنٹے تک یہاں رکنے کا کہیں تاکہ وہ عمر شریف کو امریکا لے جائیں۔

زریں غزل کے مطابق ایئر ایمبولینس ویسے بھی فیس کی ادائیگی کے بعد کئی دن کی تاخیر سے کراچی پہنچی ہے۔