جرمنی: کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-11-2021
جرمنی میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری
جرمنی میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری

 

 

برلن : جرمنی میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری ہے۔ برلن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جرمن وزیر صحت جینز اسپاہن کا کہنا ہے کہ ملک میں ویکسین نہ لگوانے والوں میں کورونا وبا کا زور ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بعض علاقوں میں پھر انتہائی نگہداشت وارڈز میں جگہ کم پڑنے لگی ہے۔ جرمن وزیر صحت نے کہا کہ 18 سال 59 سال کے لوگوں میں کورونا ویکسینیشن کی شرح کم رہی ہے۔ کورونا کیسز کا دباؤ کم کرنے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔

نیدرلینڈز میں بڑھتے کورونا کیسز پر ماسک کی پابندی دوبارہ لگانے کا فیصلہ دریں خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جرمنی میں حالیہ ہفتوں میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی میں 66 فیصد افراد کی مکمل ویکسینیشن ہوچکی ہے۔