طالبان حکومت کے ساتھ پہلی بات چیت۔ طالبان نے کہا ۔۔ شکریہ ہندوستا ن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-06-2022
طالبان حکومت کے ساتھ پہلی بات چیت۔ طالبان نے کہا ۔۔  شکریہ ہندوستا ن
طالبان حکومت کے ساتھ پہلی بات چیت۔ طالبان نے کہا ۔۔ شکریہ ہندوستا ن

 

 

کابل : ہندوستان اور  طالبان حکومت کے درمیان جمعہ کو پہلی بار باقاعدہ بات چیت ہوئی ۔کابل میں امارت اسلامیہ افغانستان نے جمعرات کو متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس بات چیت میں  رکے ہوئے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ کو دوبارہ شروع کرنے، سفارتی تعلقات کو فعال کرنے اور افغان طلباء اور مریضوں کے لیے ویزے دوبارہ شروع کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔ طالبان کی عبوری حکومت کے ساتھ نئی دہلی کی یہ پہلی سفارتی سطح کی بات چیت ہے۔ 15 اگست 2021 کو طالبان کے قبضے کے بعد پہلی بار ہندوستان نے وزارت خارجہ میں پاکستان، افغانستان اور ایران ڈویژن کے جوائنٹ سکریٹری انچارج جے پی سنگھ کی قیادت میں ایک سرکاری وفد افغانستان بھیجا ہے۔

چند روز تک جاری رہنے والے اس دورے کے دوران وفد کی کابل سے باہر کے مقامات کا دورہ بھی متوقع ہے۔ جمعرات کو سنگھ نے طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ’ہماری ٹیم بین الاقوامی تنظیموں سے ملاقات کرے گی اور ان تمام جگہوں کا دورہ کرے گی جہاں ہندوستان کے پروگرام اور پروجیکٹ پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ (طالبان کے) سینئر لیڈران سے بھی ملاقات کریں گے ۔

طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مثبت تعلقات چاہتا ہے طالبان حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سنگھ اور متقی کے درمیان ملاقات میں افغانستان اور ہندوستان کے درمیان سفارتی تعلقات، دوطرفہ تجارت اور انسانی امداد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’وزیر خارجہ نے ہندوستانی وزارت خارجہ اور حکومت کے پہلے وفد کا خیرمقدم کیا اور اسے دونوں ممالک کے درمیان ایک اچھی شروعات قرار دیا۔ انہوں نے حال ہی میں انسانی اور صحت کی امداد کے لیے ہندوستان کا شکریہ ادا کیا۔

امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان عبدالقہر بلخی نے کہا کہ متقی نے افغانستان میں ہندوستان کے پروجیکٹس کی بحالی، وہاں اس کی سفارتی موجودگی اور افغانوں بالخصوص طلباء اور مریضوں کے لیے قونصلر خدمات کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ‘بھارتی وفد نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ پہلے کی طرح مثبت تعلقات چاہتے ہیں۔ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعلقات کو لے کر چل رہے مشکل دور میں کی جارہی سفر ہے ۔ ‘ باغچی نے کہا، ’افغان عوام کے ساتھ ہندوستان کے یقیناً تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں اور یہ تعلقات افغانستان کے بارے میں ہمارے نقطہ نظر کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان طالبان کے ساتھ رابطے میں ہے۔ گزشتہ برس اقتدار میں آنے کے بعد یہ کابل کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ کابل میں ہندوستان کے سفارت خانے کے دوبارہ کھلنے پر، باگچی نے کہا تھا کہ میرے خیال میں ہمیں گزشتہ اگست کی پیش رفت کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔گزشتہ سال 15 اگست کے بعد افغانستان میں سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ہندوستان کے تمام اہلکاروں اور افسران کو واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاہم ہمارے مقامی ملازمین نے کام جاری رکھا ہوا ہے اور وہاں عمارتوں کی معمولی دیکھ بھال اور معمولی کام کر رہے ہیں۔ ہم انسانی امداد فراہم کرنے میں بھی تعاون کر رہے ہیں۔