متحدہ عرب امارات کے مریخ مشن ’ہوپ‘ نے بھیجی پہلی تصویر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
متحدہ عرب امارات کے مریخ مشن ’ہوپ‘ نے بھیجی پہلی تصویر
متحدہ عرب امارات کے مریخ مشن ’ہوپ‘ نے بھیجی پہلی تصویر

 

دبئی

 متحدہ عرب امارات کی سپیس ایجنسی کے مطابق مریخ کے مدار میں داخل ہونے والے ملک کے خلائی مشن نے سیارے کی پہلی تصویر بھیجی ہے۔ ایجنسی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مریخ کی تصویر ’نظام شمسی میں ایک بڑے آتش فشاں اولمپس مونز کی ہے جو صبح کے وقت سورج کی روشنی میں سامنے آ رہا ہے۔

یہ تصویر بدھ کو اس وقت لی گئی جب مشن مدار میں داخل ہوا ۔ متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے یہ تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے۔انہوں نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’عرب تاریخ میں پہلے خلائی تحقیقی مشن کی مریخ کی پہلی تصویر۔

 

امارات کے خلائی مشن کا مقصد مریخ کے موسم پر تحقیق ہے تاہم اس مشن کے ذریعے خطے کے نوجوانوں کو خلائی شعبے کی جانب راغب کرنا بھی ہے۔ ’ہوپ‘ کم از کم ایک مریخی سال یعنی 687 دن تک مریخ کے مدار میں گردش کرے گا۔ گزشتہ ہفتے امارات کا یہ خلائی مشن ’ہوپ پروب‘ چھ ماہ کے طویل خلائی سفر کے بعد کامیابی سے مریخ کے مدار میں داخل ہوا۔