ہزار سے زیادہ لوگوں کو پھانسی دینے والا جلاد چل بسا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-04-2021
 جلاد حسین العشماوی
جلاد حسین العشماوی

 

 

قاہرہ

مصرکی جیلوں میں 1070 افراد کو پھانسی دینے والے جلاد حسین العشماوی کا انتقال ہوگیا۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حسین قرنی 1947 میں الغربیہ الکبری صوبے کی تحصیل سمنود میں پیدا ہوا۔

اس نے قرآن کریم کے کئی سپارے حفظ کر رکھے تھے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد اس نے محکمہ جیل خانہ جات میں ملازمت اختیار کرلی۔ اور 1980 میں احمد عشماوی نامی جلاد کے معاون کے طور پر کام کیا۔

ابتدا میں وہ قیدی کو اس کے کمرے سے لانا، قابو کرنا اور پھانسی والے کمرے تک پہنچانے کا کام کرتا تھا ، بعدازاں اس نے مکمل فرائض انجام دینا شروع کردیئے اور زندگی بھر سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دیتا رہا۔

(ایجنسی ان پٹ)